کمیشن وبھتہ خوری۔ ٹی اوآئی شیخ امجدحسین کے دفترکوتالے لگادیئے گئے۔ 


ایبٹ آباد :کمیشن وبھتہ خوری۔ ٹی اوآئی شیخ امجدحسین کے دفترکوتالے لگادیئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ٹی ایم اے کے ایکسین شیخ امجدحسین نے اراکین کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ‘ کمیشن و بھتہ خوری ‘ غیر معیاری تعمیرات میں معاونت شروع کر رکھی تھی۔ اور تحصیل کونسل کے اراکین ایکسین شیخ امجد حسین کی بھتہ خوری پر سخت نالاں تھے۔ ایبٹ آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ کمیشن بھتہ خوری اور بد عنوانی کے سنگین الزامات پر تحصیل ممبران میدان میں آ گئے ایکسین ٹی ایم اے کے دفتر کو تالے لگا کر جمعرات تک ضلع بدری کی صوبائی حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی ۔

اس ضمن میں اراکین تحصیل کونسل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹی او آئی شیخ امجد اراکین کی اے ڈی پی خرچ کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کے عمل میں مصروف ہے اور ضلع میں بد ترین راشی افسر کسی صورت قبول نہیں اسے ضلع بدر کیا جائے ورگرنہ ممبران تحصیل کونسل احتجاج میں انتہائی اقدام سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے واضع کیا کہ تحصیل کونسل کے گزشتہ اجلاس میں ممبران نے ٹی او آئی کیخلاف اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے نہ صرف کونسل اجلاس سے بائیکاٹ کیا بلکہ واضع کر دیا تھا کہ مذکورہ آفیسر کی ضلع میں موجودگی تک تحصیل کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا جائے گا ۔جس سے صوبائی حکومت کا باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا لیکن نامعلوم وجوہات یا منتخب قیادت کی آشیرباد سے ممبران تحصیل کے مطالبے پر کوئی عمل نہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کرپٹ آفیسر کی کسی بھی عوامی نمائندے نے پشت پناہی کی تو اس کیخلاف بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

تحصیل ممبران نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پر مذکورہ آفیسر سے 2فیصد حصہ وصولی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کرپٹ شیخ امجد کی حمایت سے باز آ جائیں وگرنہ ممبران تحصیل کونسل ڈپٹی کمشنر آفس کا بھی گھیراؤ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔صوبائی حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا کہ جمعرات تک اگر ٹی او آئی کو ضلع بدر نہ کیا گیا تو ہم ایبٹ آباد پشاور اسلام آباد میں بھی میدان سجائیں گے ۔تحصیل ناظم و نائب ناظم کو بھی دفاتر پر تالے لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا کہ تحصیل قیادت ممبران کے تقدس کی بحالی اور شہر سے کرپٹ آفیسر کی ضلع بدری میں کردار ادا کرے ورنہ ممبران کے احتجاج سے وہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔


Comments

comments