ٹریفک پولیس کے ٹی او شعیب نے شہریوں کو ذاتی انتقام کانشانہ بنانا شروع کردیا۔ 


ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس کے ٹی او شعیب نے شہریوں کو ذاتی انتقام کانشانہ بنانا شروع کردیا۔ مسلسل چالان کرنے پر شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے رہائشی نبیل ملک نے صحافیوں کو بتایاکہ ٹریفک پولیس کاٹی او شعیب مسلسل ان کی گاڑی کے بلاوجہ چالان کررہاہے۔ چند روز قبل ٹی او شعیب نے جناح روڈ پر میری گاڑی کا بلاوجہ دو سو روپے کا چالان کیا۔ بلاوجہ چالان پر میں نے احتجاج کیا جس پر ٹی او نے کہاکہ جو کرنا ہے کرلو، میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

تاہم منگل کے روز پھر میری گاڑی کا دوبارہ چالان کردیاگیا۔ جبکہ میں گاڑی میں سفر کررہاتھا۔اورٹی او شعیب نے چلتی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرکے بلاوجہ میرا 520روپے کا چالان کیا۔ نبیل ملک نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیاکہ ٹی او شعیب شہریوں کیساتھ ذاتیات پر اترآیا ہے اورلوگوں کے بلاوجہ چالان کررہاہے۔ اس ٹی او کو فوری طور پر تبدیل کیاجائے۔ اورٹریفک پولیس میں ایماندار اور فرض شناس اہلکاروں کو تعینات کیاجائے۔

gif


Comments

comments