ہماری طاقت ،ووٹ اورآوازبرادری ہے:شیربہادر۔


ایبٹ آباد:ڈی سیٹ ضلع ناظم متوقع امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 18 سردار شیر بہادر نے کہا کہ کیہال اربن سلہڈ بکوٹ کی تینوں یونین کونسلوں میں ضمنی انتخابات ضرور ہوں گے جس کے لئے اپنے امیدوار میدان میں اتاروں گا عوام دلیر اور مقابلہ کی جرأت رکھنے والوں کا ساتھ دیتی ہے۔ 2015 ؁ء بلدیاتی الیکشن میں کیہال میں کسی شخص سے شناسائی نہیں تھی پہلی مرتبہ کیہال میں گیا تھا قوم کے لوگوں نے غیرت کھائی اور کسی کڑلال نے کاغذات جمع نہیں کرائے البتہ مشتاق غنی کے برادرنسبتی سردار عمیر انور میدان میں آئے جنہیں اب اپنی غلطی کا احساس ہونے پر آج میرے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے حقیقی بہنوئی مشتاق احمد غنی کو چھوڑ دیا ہے ۔

ABBOTTABAD: File Photos of Former District Nazim Sardar Sher Bahadur & Sardar Umair Anwar.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔سردارشیربہادرکاکہناتھاکہ این اے 18 میں نئی حلقہ بندی میں ردوبدل ہوگا لیکن ہماری طاقت ووٹ اور آواز برادری ہے جن کے ووٹوں کے بل بوتے پر پہلے کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔


Comments

comments