جائیداد کے تنازعے پرنواں شہر میں دوافراد کو گولیوں سے چھلنی کردیاگیا۔ 


ایبٹ آباد:جائیداد کے تنازعے پرنواں شہر میں دوافراد کو گولیوں سے چھلنی کردیاگیا۔ اس ضمن میں تھانہ نواں شہر کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ میرا مندروچھ کے رہائشی عبدالوحیدولد محمد ایوب اورمحمد اقبال ولد محمد اشرف کا اپنے پڑوسیوں کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاتھا۔

جمعرات کی صبح عبدالوحید اور محمد اقبال کیساتھ ملزمان ملزم: عابدولد صادق ،خرم ولد اورنگزیب نے توں تکرار کی۔ اور پھر آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے عبدالوحید اور محمد اقبال کو شدیدزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا۔ تھانہ نواں شہر میں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 324 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


Comments

comments