پارکنگ میں گاڑی پھنسنے پرسرپھرے شخص کی فائرنگ۔ دوافرادزخمی۔


ایبٹ آباد:پٹوارخانے کے باہرگاڑی جام ہونے پر فائرنگ سے دوافراد شدیدزخمی۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود پرانی تحصیل میں شیخ البانڈی کے رہائشی حسن خان عرف محسن ولدخان افسرنے اپنی گاڑی نمبر بی بی 6364 کھڑی کی اورکام کیلئے پٹوارخانے میں چلاگیا۔ جب وہ پٹوارخانے سے واپس باہرآیا تو اس دوران نماز جمعہ کی وجہ سے دیگر لوگ اپنی گاڑیاں وہاں کھڑی کرکے نماز کی ادائیگی کیلئے چلے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے حسن خان عرف محسن کی گاڑی دیگرگاڑیوں کے درمیان پھنس گئی۔

اس کی گاڑی دیگرگاڑیوں کے درمیان پھنس چکی تھی۔جس پر حسن خان عرف محسن نے گاڑی کے پاس کھڑے عمران نامی شخص سے پوچھا کہ یہ گاڑی آپکی ہے تو عمران نامی شخص نے کہا یہ گاڑی میری نہیں ہے اور یہ جس کی گاڑی ہے وہ نماز پڑھنے گیا ہوا ہے ۔اس دوران حسن خان عرف محسن نے وہاں پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکالنا شروع کردی۔ جسپر موجود عمران نے کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں ؟تھوڑا صبر کرو یہ گاڑی والا نماز پڑھ کے واپس آجائے گا۔اس دوران حسن خان عرف محسن نے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی ۔جس کے نتیجے میں عمران ولد اقبال سکنہ چمہیاں زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صورتحال کی سنگینی کااندازہ ہوتے ہی حسن خان عرف محسن نے اپنی ٹانگ میں بھی گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا۔ تاہم پولیس نے حسن خان عرف محسن کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دونوں زخمی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

gif

gif


Comments

comments