سی پیک پرون ویلنگ کا عبرتناک انجام: دونوجوان موت کی وادی میں پہنچ گئے۔


مانسہرہ(یاسرعرفات سے)سی پیک پر ٹریفک کا المناک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم دو افراد جاں بحق چار بچے زخمی۔اس سلسلے میں پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق حادثہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں سی پیک پر ڈہوڈیال شاطے چوک میں پیش آیا،جہاں مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکڑا گئے،حادثہ میں ایک بچہ اور ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار بچے زخمی ہو گئے،حادثہ اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈ کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو آر ایچ سی شنکیاری میں طبی امداد دی گئی۔

مرنے والوں میں 20 سالہ مبشر اور 13 سالہ عمیر شاہ شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں فیزان،ماجد،سارہ اورجلال بادشاہ شامل ہیں،میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،جبکہ ایک شدید زخمی کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

gif


Comments

comments