ایبٹ آباد میں دوافراد کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔ 


ایبٹ آباد:معمولی تنازعہ پر دوافراد کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پہلے واقع میں دہمتوڑ کے رہائشی حاجی اظہر اقبال ولد گوہر الرحمن کو معمولی تنازعہ پر سردار مبشرولد مشتاق نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ نواں شہر میں سردار مبشر کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ABBOTTABAD: Body of Haji Azhar Iqbal, Who Murder in Village Dhamtoor.

دوسرے واقع میں سبزی منڈی موڑ میں آصف شاہ نامی شخص کو دیرینہ دشمنی پر صدارت شاہ، تبارک شاہ پسران قائم علی شاہ ساکنہ تھاتھی سیّداں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول آصف شاہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ کینٹ میں مقتول کے ورثاء کی دعویداری پر زیر دفعہ 302 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


Comments

comments