رائل بیکری کے مالک کے دوجواں سالہ بیٹے جاں بحق۔ 


ایبٹ آباد:رائل بیکری کے مالک کے دوجواں سالہ بیٹے سجی کوٹ آبشار میں ڈوب کر جاں بحق۔ علاقے میں کہرام مچ گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد کی معروف کاروباری شخصیت غلام فرید جوکہ رائل بیکری کے مالک بھی بتائے جاتے ہیں۔ ان کے دو جواں سالہ بیٹے اسد اور احسن بدھ کے روز گرمی کی وجہ سے نہانے کیلئے ہزارہ آبشار سجی کوٹ گئے۔ جہاں تیراکی کے دوران ہزارہ آبشار کی خونی لہروں نے انہیں نگل لیا۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ایبٹ آباد روانہ کیں۔ جہاں بدھ کی شام دونوں بھائیوں کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیاگیا۔ دونواں سالہ بھائیوں کی موت کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

واضح رہے کہ ہزارہ آبشار پر کسی بھی قسم کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ہر سال کئی افراد زندگی کی بازی ہا ر جاتے ہیں۔ ہزارہ بھر کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہزارہ آبشار پر ہر قسم کی تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کی جائے۔


Comments

comments