نواں شہر کی دوسالہ بچی کو گاڑی نے کچل کر مارڈالا۔


ایبٹ آباد:تیزرفتارسوزوکی گاڑی نے دوسالہ بچی کو کچل کر مارڈالا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوسالہ انیسہ بی بی دخترعیسیٰ خان سکنہ محلہ قلعہ چڑنئی نواں شہر کو تیزرفتار سوزوکی گاڑی چلانے والے الطاف عباسی ولد فضل احمد سکنہ پٹن خورد نے کچل دیااور موقع سے فرار ہوگیا۔ بچی کو ہسپتال لے جایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملی۔ بچی کے ورثاء کی رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر غفور خان نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور الطاف عباسی کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کے روز گاڑی کے ڈرائیورکوعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ جہاں سے عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ متوفی بچی کے ورثاء نے اس کا پوسٹمارٹم نہیں کروایا۔ بچی کو نواں شہر میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔


Comments

comments