ڈرگ انسپکٹر کا شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں سے منتھلیاں وصول کرنے کا انکشاف۔


ایبٹ آباد:ڈرگ انسپکٹر کا شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں سے منتھلیاں وصول کرنے کا انکشاف۔میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادویات کی فروحت دھڑے سے جاری۔دو نمبر ادویات سے قیمتی جانیں جانے کا خدشہ۔صوبائی وزیر ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔زرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کا صحت انصاف اور کرپشن کا نعرہ مذاق بن گیا۔ایبٹ آباد شہر بھر میں ڈرگ انسپکٹر کی سرپرستی میں دو نمبر ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر جا پہنچا۔ڈرگ انسپکٹر عاقب شاہ گھر بیٹھے مفت کی تنخواہ لینے میں مصروف۔شہر بھر میں جگہ جگہ میڈیکل سٹوروں کے ملکان دو نمبر ادویات فروحت کرکے قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔جبکہ چند میڈیکل سٹوروں پر ناٹ فار سیل کی بھی میڈی سن سرعام فروحت ہورہی ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت صحت انصاف کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری طرف سرعام قیمتی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔انکی روک تھام کے لیئے بنائے جانے والا محکمہ ڈرگ انسپکٹر بھی لاکھوں روپے منتھلیاں وصول کرکے انکو دو نمبر ادویات فروحت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ABBOTTABAD: 07Jul2017 – View of Net Medicines Suggested by Doctors of Emergency Unit & Sold by Pharmacy Shop of Ayub Teaching Hospital.


Comments

comments