انڈر23گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیاگیا۔


ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد میں ہونے والی انڈر23گیمز کے ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ٹرائلز12فروری سے15فروری2018تک ہونگے انڈر23گیمز کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈر23گیمز ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دیکر ٹرائلز شیڈول جاری کردیا گیا ۔

خواتین کے ٹرائلز کا شیڈول کے مطابق کرکٹ15فروری دن 2بجے پی سی بی گراؤنڈ نواں شہر فٹ بال 16فروری10بجے گرلز ہائی سکول نمبر1ایبٹ آباد والی بال16فروری11بجے گرلز ہائی سکول نمبر 1ایبٹ آباد بیس بال 16فروری کنج فٹ بال اسٹیڈیم ہینڈ بال16فروری12بجے گرلز ہائی سکول نمبر1ایبٹ آباد رسہ کشی16فروری2بجے گرلز ہائی سکول نمبر1ایبٹ آباد اتھلیٹکس17فروری10بجے کنج فٹ بال اسٹیڈیم ہاکی17فروری12بجے ہاکی اسٹیڈیم ایبٹ آباد باسکٹ بال 17فروری3بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس ٹیبل ٹینس17فروری3بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس بیڈمینٹن17فروری12بجے ہاکی اسٹیڈیم ایبٹ آباد باسکٹ بال 17فروری4بجے سکواش کورٹ ایبٹ آباد جوڈو17فروری4بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس جبکہ سڑکوں کے ٹرائلز شیڈول مطابق ہاکی12فروری2بجے ہاکی اسٹیڈیم باسکٹ بال13فروری3بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس والی بال14فروری10بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3جوڈو کراٹے14فروری10بجے جلال بابا آڈیٹوریم سکواش14 فروری4بجے سکواش کورٹ بیڈمنٹن12فروری4بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس ٹیبل ٹینس12فروری4بجے سٹی سپورٹس کمپلیکس کبڈی13فروری1بجے ہاکی اسٹیڈیم جمناسٹک14فروری12بجے ہاکی اسٹیڈیم اتھلیٹکس15فروری کامرس کالج ایبٹ آباد ریسلنگ12فروری10بجے ہاکی اسٹیڈیم رسہ کشی13فروری10بجے ہاکی اسٹیڈیم میں ہونگے جن کی نگرانی ایبٹ آباد سپورٹس آفیسر کریں گے انڈر23گیمز میں حصہ لینے والے تمام خواتین و حضرات ان تاریخوں میں ٹرائلز کیلئے پہنچ جائیں۔


Comments

comments