تھانہ کھلابٹ کو ماڈل پولیس سٹیشن کا درجہ مل گیا۔ 


ایبٹ آباد:یواین ڈی پی کے تعاون سے تیارہونیوالے ماڈل پولیس سٹیشن کھلابٹ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ،UNDPخیبر پختونخواہ کے پروگرا م منیجر Jakhongir Khadorovاور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ کھلابٹ میں قائم وومن کمپلین ڈیسک،رپورٹنگ روم،انوسٹی گیشن آفس اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اوروومن کمپلینٹ آفس میں تعینات لیڈی سٹاف سے خواتین کو درپیش مسائل کے حوالہ سے آگاہی لی اور افسران پولیس کو ہدایت کی کہ کیمونٹی میں خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے اپنی زمہ داری ادا کریں لیڈی افسران پولیس سکولز،کالجز اور یونین کونسل کی سطح پر خواتین کے لیے آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں ۔

خواتین کو ان کے حقوق کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کریں تاکہ جنسی تشدد کے واقعات میں کمی رونما ہو سکے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے رپورٹنگ روم اور شعبہ تفتیش کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور افسران پولیس کو ہدایت کی کہ تما م دستیاب وسائل عوام کی فلاح کے لیے استعمال میں لائیں پبلک شکایات کو قانون کے مطابق حل کریں کیمونٹی کے ہر فرد کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں تفتیشی افسران پوری محنت اور لگن سے کام کریں جرائم میں ملو ث اصل مجرمان کی گرفتاری کے لیے سر توڑ کوشش کریں اور تفتیش کے دوران مکمل شفافیت سے کام لیں تاکہ متاثرین کو مکمل انصاف مل سکے۔

gif

gif


Comments

comments