مسلم لیگ(ن) کا خاموش رہنے کااعلان۔ پی ٹی آئی کے ممبران بنی گالہ پہنچ گئے۔


ایبٹ آباد:مسلم لیگ ن نے ایبٹ آباد کی نظامت اور نائب نظامت کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جار ی کردئیے ،جبکہ تحریک انصاف کے ضلع اراکین کو کسی ممکنہ خطرہ سے بچنے کیلئے عمران خان نے صوبائی وزیر خوراک قلندرلودھی اور رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس سمیت بنی گالہ میں بلا لیا ،جہاں ان اراکین کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔مسلم لیگ ن کی کورکمیٹی کے اجلاس میں ضلع ناظم کیلئے حاجی محمد صدیق جبکہ نائب ناظم کیلئے ناہید اعوان کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اندرون خانہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹکٹ دینے کے موقع پر ممبر ضلع کونسل شمعون یار خان، شوکت ہارون خان اور ندیم مغل کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد کی ترقی کیلئے ہم سب کیساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ اگر الیکشن میں ہمارے امیدوار کامیاب نہ ہوئے توہم اپوزیشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہے گے۔

ABBOTTABAD: Apr03 – Former MPA Shamoon Yar Khan Awarding PML (N) Ticket for District Nazim to Haji Siddique, during ceremony in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی انہونی سے بچنے کیلئے اپنے تمام ضلعی اراکین کو بنی گالا میں عمران خان کے پاس پہنچا دیا ہے ،کیوں کہ ضلع اسمبلی میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ ووٹوں کی تعداد پوری ہے ،تاہم تحریک انصاف میں نظریاتی گروپ بعدازاں شامل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کو اگلی صف میں کھڑا دیکھنے کے روادار نہیں ،جس کی وجہ سے پارٹی میں بعض اراکین کی وفاداری کو شک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ،اور اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزارا قلندرلودھی اور سردار محمد ادریس کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ضلعی اراکین کو بنی گالا لے جایا گیا ہے ،جہاں ان تمام اراکین کی عمران خان سے پہلی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے گذشتہ اڑھائی سال کے دوران ضلع ایبٹ آباد میں اپنے حق کے حصول کیلئے جدوجہد پر تمام اراکین کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی انہیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی ہدایت کی ،یہ تمام اراکین اگلے دوروز تک بنی گالا میں مقیم رہیں گے اور انہیں عین انتخابات کے وقت واپس ایبٹ آباد پہنچایا جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ضلع ناظم کیلئے علی خان جدون جبکہ نائب ناظم کیلئے وقارنبی امیدوار ہیں ۔

ABBOTTABAD: Apr03 – Former MPA Shamoon Yar Khan Awarding PML (N) Ticket for District Naib Nazim to Naheed Awan, during ceremony in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments