ناظم نے سیکرٹری ویلج کونسل کو پھینٹی لگاکر دفتر کوتالے لگادیئے۔


ایبٹ آباد :چیک نہ دینے کا شاخسانہ، ناظم چہان آپے سے باہر ہو گئے، وی سی سیکرٹری کو دفتر میں بند کر دیا۔ بے رحمانہ تشدد، مارپیٹ، ٹھیکیدار کی عدم موجودگی میں تین افراد کے ہمراہ چیک کا اضافہ، وی سی سیکرٹری بھی آ گئے، ناظم کی غنڈہ گردی کے خلاف اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے شکایت، تھانہ کینٹ پولیس اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی ایف آئی آر کی درخواست پر کاروائی سے گریزاں، متاثرہ فریق قانونی کاروائی پر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر آفس جا پہنچی، تیین دن میں مفصل رپورٹ اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے طلب کر لی، ناظم چہان نے چیک بک اور دفتری ریکارڈ بھی چھین لیا۔ سیکرٹری وی سی چہان کی میڈیا سے بات چیت۔

ذرائع کے مطابق وی سی چہان کی ترقیاتی سکیم جس پر چھ لاکھ روپے لاگت آئی کا چیک گزشتہ روز ناظم وی سی چہان اقبال اعوان نے سیکرٹری وی سی محمد آصف سے طلب کیا جس پر سیکرٹری موصوف نے واضح کیا کہ ٹھیکیدار کی عدم موجودگی میں چیک جاری نہیں کر سکتا جس پر ناطم موصوف آپے سے باہر ہو گئے،تین ساتھیوں کے ہمراہ ناظم چہان نے سیکرٹری پر چڑھائی کر دی اور وی سی دفتر میں سیکرٹری کو بند کر کے ساتھیوں کے ہمرہ اس پر تشدد کیا۔ اور چیک بک اور آفس ریکارڈ دور چابیاں چھین لی، جس پر وی سی سیکرٹری نے تمام حالات واقعات اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے گوش گزار کئے جنہوں نے ایک لیڈ نمبر 9923بتاریخ 30اکتوبر کو تھانہ کینٹ کو مقدمہ کے انداج کیلئے درخواست کیلئے درخواست دی تاہم دو روز گزرنے کے باوجود تھانہ کینٹ مقدمہ کے اندراج میں لعت لعل سے کام لینے لگا جس پر متاثرہ فریق نے اس ظلم ناانصافی کے خلاف ڈی سی ایبٹ آباد سے رابطہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ محکمے سے تین روز میں مفصل رپورٹ طلب کر لی، واضح رہے کہ مذکورہ سکیم ٹھیکیدار باور خان سکنہ چارسدلہ نے مکمل کی۔ جس کی عدم موجودگی میں ناظم چہان چیک کا تقاضہ کر رہے تھے۔


Comments

comments