کارکی ٹکرسے زخمی ہونیوالا غریب ریڑھی بان مخیرحضرات کی امداد کا منتظر۔


ایبٹ آباد:شاہین چوک میں کچھ روز قبل کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا ریڑھی بان شہزاد احمد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہو گیا جبکہ ٹکر مارنے والا کار ڈرائیور نے ضمانت کروالی۔غریب ریڑھی بان کے پاس بہتر علاج معالجے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسکی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے شہزاد احمد کے ورثاء نے مخیر حضرات اور ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ سے علاج معالجے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کر دیا۔

9 فروری 2018 ء کو شاہین چوک کے قریب ریڑھی لگانے والے غریب محنت کش شہزاد ولد عبدالقیوم کو موٹر کار سوار عامر علی سکنہ نیو سبزی منڈی نے ٹکر مار دی تھی جس سے شہزاد احمد شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا مگر شہزاد احمد کی حالت نہ سنبھل سکی اور اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی شہزاد احمد موت حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ کار ڈرائیور ضمانت کرانے کامیاب ہو چکا ہے ۔

غریب ریڑھی بان شہزاد احمد کے لواحقین نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب محنت کش کے بہتر علاج کیلئے بندوبست کیا جائے اور غریب ریڑھی بان کی جان بچانے میں مدد کی جائے ۔


Comments

comments