شنکیاری میں آرمی کانوائے پر حملہ کرنیوالا دہشت گرد اسلام آبادایئرپورٹ سے گرفتار۔


مانسہرہ(یاسرعرفات سے)تھانہ شنکیاری پولیس کو مطلوب خطرناک دھشت گرد بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں گرفتار۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا دھشتگرد محمد اشتیاق جس نے 2009 میں باغوار محلہ دودال میں پاک آرمی کانوائے پر حملہ میں شاھراہ ریشم کے کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا گزشتہ روز اسلام آباد ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ھونے کوشش میں گرفتار۔اس سلسلے میں پولیس زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شنکیاری پولیس کو مطلوب دھشتگرد اشتیاق ولد انور ساکن اچھڑیاں جس نے 2009 میں شاھراہ ریشم پر سے گزرنے والے پاک آرمی کانوائے پر باغوار دوراھا کے مقام پر سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔حملہ میں متعدد فوجی جوان زحمی ھو گئے تھے اور گاڑی تباہ ھو گئی تھی۔تاھم پولیس ویگر حساس اداروں نے کارروائی میں مطلوب دو دھشتگردوں کو پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا۔جبکہ اشتیاق رپوش تھا تاھم پولیس زرائع کے مطلوب ملزم اشتیاق بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش کر رہا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دھر لیا۔گرفتاری کی اطلاع پر تھانہ شنکیاری پولیس نے اسلام آباد جا کر ملزم کی حوالگی حاصل کی اور اپنی پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

gif


Comments

comments