ڈسٹرکٹ کونسل ہال کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دینگے: وقاص جدون ایڈوکیٹ۔


ایبٹ آباد:ہائیکورٹ بار کے لائبریری سیکرٹری وقاص جدون ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد کا تاریخی ورثہ ہے۔ جسے ہم کسی صورت ختم کرنے نہیں دینگے۔ ضلع و تحصیل انتظامیہ تاریخی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران وقاص جدون ایڈوکیٹ کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ میں کئی تاریخی مقامات کو ختم کرکے وہاں پر تعمیرات کرلی گئی ہیں۔ مونالیزا ہوٹل جیسی کئی تاریخی مقامات جوکہ ایبٹ آباد کے پہلے ڈپٹی کمشنر میجر جیمز ایبٹ کے دور میں بنائے گئے تھے۔ آج یہ تمام مقامات ختم کردیئے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد کا تاریخی ڈسٹرکٹ کونسل ہال، جس میں عجائب گھر بنادیاگیاہے۔ تحصیل کونسل کی جانب سے کئی مرتبہ اس کو خالی کرانے کی کوشش کی ۔تاکہ وہاں پردوکانیں تعمیرکرکے پیسہ کمایاجاسکے۔ بدقسمتی سے ہمارے ذمہ داروں کے پاس ماسوائے پیسہ کمانے کے کوئی وژن نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایک تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ اس کو مسمار کرکے یہاں پر دوکانیں تعمیر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔ ایبٹ آباد کے تاریخی مقامات کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔ اور ہم کسی کو بھی تاریخی مقامات ختم کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

ABBOTTABAD: Jun03 – Students of Private school sitting on Rare Chairs in Abbottabad Museum, during ceremony in Abbottabad Museum. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar


Comments

comments