وسیم خان جدون کی ہواچلنے لگی۔ 


ایبٹ آباد:وسیم خان جدون کی ہواچلنے لگی۔ ذرائع کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل وسیم خان جدون جن کے الیکشن آفس کا افتتاح کل بروزبدھ شیخ البانڈی میں منعقد ہوگا۔ حلقہ پی کے انتالیس میں اس وقت دیگرکئی امیدوار بھی الیکشن لڑنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق وسیم خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے حلقہ میں ان کی کامیابی کے حوالے سے ’’ہوا‘‘ چل رہی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وسیم خان جدون اس الیکشن میں کوئی بڑا اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم ان کے مدمقابل بہت سے امیدوار ان کے ووٹ خراب کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وسیم خان جدون کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان جدون کے پینا فلیکس بھی رات کو اتار لئے جاتے ہیں۔


Comments

comments