چوکیدار کے فوت ہوتے ہی ای ڈی اوزنانہ ثمینہ الطاف نے ایساکام کردیاکہ سب حیران رہ گئے۔


ایبٹ آباد: محکمہ تعلیم ہری پور کے ملازمین کیلئے انقلابی اقدامات دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق سکول چوکیدار مشتاق کے بیٹے کو فوری بھرتی کر لیا گیا نمازجنازہ کے بعد مرحوم کے بیٹے کو سن کوٹے پر تعیناتی کا حکم نامہ دیا تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ہری پور زنانہ نے ملازمین سے محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی اس ضمن میں ڈی ای او زنانہ ہری پور کے ترجمان کے مطابق گورنمنٹ گرلز سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہری پور کے چوکیدارمشتاق گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے دار فانی سے کوچ کر گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ای او زنانہ ثمینہ الطاف نے سن کوٹے پر متوفی کے بیٹے کو آرڈر اس کی تاریخ وفات پر ہی جاری کر دیا جو مرحوم کے بیٹے کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد دے دیاگیا محکمہ تعلیم کے اقدام کو ہری پور کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے سراہتے ہوئے آفیسر مذکورہ کے اقدام کو لائق تحسین قرار دے دیا۔

gif

gif


Comments

comments