حساس ادارے کے آفیسر کے فارم ہاؤس پرفائرنگ سے چوکیدارزخمی۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ)پنڈ جمال خان کے علاقہ میں ریٹائرڈ کیپٹن کے چوکیدار پر اندھا دھند فائرنگ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب زخمی کو طبی امدا دکے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پنڈ جمال خان میں (ر)کیپٹنبشیر احمد ولد منیر احمد کے فارم ہاؤس پر ان کے چوکیدار کو نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکیدار شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی افراد اور پولیس نے طبی امداد کے لیے ہری پور ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


Comments

comments