اب میں آگیاہوں۔ ملکپورہ کے لوگ بے غم ہوجائیں: سردار غلام مصطفی۔


ایبٹ آباد:تحصیل ممبر سردار غلام مصطفی نے کہاہے کہ ملکپورہ کے تمام مسائل جلد حل کردیئے جائیں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ ملکپورہ کوایک مثالی یونین کونسل بناؤں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ویلج کونسل ٹو خرم شہزاد کی رہائشگاہ پر عشائیے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرچیئرمین وی سی تھری شمس الرحمن کے علاوہ تمام ویلج کونسلوں کے ناظمین، اربن اتحاد کے ممبران بھی موجود تھے۔

سردار غلام مصطفی نے کہاکہ اب میں آگیاہوں۔ ملکپورہ کے لوگ بے غم ہوجائیں۔میں تمام ممبران کا مشکور ہوں۔ جنہوں نے مجھے عزت دی۔ اس موقع پر یوسی ملکپورہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا اور علاقائی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔


Comments

comments