ایبٹ آباد کا اگلا ضلع ناظم کون ہوگا۔ تفصیلات لنک میں۔


ایبٹ آباد:سیف اللہ خان جدون کوایبٹ آباد کااگلا ضلع ناظم بنائے جانے کا امکان۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق وفاقی وزیر پٹرولیم امان اللہ خان جدون کے فرزند سیف اللہ خان جدون جو کہ مشرف دور میں ایبٹ آباد کے تحصیل ناظم بھی رہے ہیں۔ سیف اللہ خان جدون کے بھائی علی خان جدون نے ضلعی نظامت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد حلقہ این اے سولہ سے الیکشن میں حصہ لیا اور ایم این اے منتخب ہوگئے ہیں۔

علی خان جدون کے ایم این اے بننے کے بعد یونین کونسل کاکول میں ان کی ضلع کونسل کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ سیف اللہ خان جدون ایبٹ آباد کے اگلے ضلع ناظم ہوسکتے ہیں۔ جوکہ یونین کونسل کاکول سے الیکشن میں حصہ لینے کے بعد ضلعی نظامت کا الیکشن لڑیں گے۔


Comments

comments