شوہر نے بیوی کوچھریاں مار کرشدیدزخمی کردیا۔ 


ایبٹ آباد:شوہر نے بیوی کوچھریاں مار کرشدیدزخمی کردیا۔ متاثرہ خاتون کا پولیس پر ملزم کی پشت پناہی کا الزام۔ اس ضمن میں لوئر جناح آباد کی رہائشی نورین بی بی زوجہ عبدالرزق نے صحافیوں کو بتایاکہ چند روز قبل اس کے شوہر عبدالرزاق نے اس پر ظالمانہ تشدد کیا۔ اور دوران تشدد چھری کے وارکرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

جس کی رپورٹ میں نے پولیس چوکی جناح آباد میں کی۔ ڈاکٹروں نے میری میڈیکل رپورٹ بھی پولیس کو دے دی ہے۔ لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس چوکی جناح آباد اور تھانہ میرپورکے اہلکار میرے شوہر کو گرفتار نہیں کررہے۔ بلکہ پولیس اس کی پشت پناہی کررہی ہے۔ میرا شوہر جوکہ اپنی بہن کے گھر میں چھپ کر بیٹھا ہواہے۔ پولیس اس کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔ متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی ہزارہ سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments