کوئی پولنگ سٹیشن ہی جیت جائیں تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔


ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے اڑتیس سجاداکبرخان نے کہاہے کہ حلقہ پر قابض موجودہ نمائندوں کا اب یوم حساب قریب ہے۔ اور ان شاء اللہ عوام ان سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام کے لئے بے تاب بیٹھی ہے۔ الیکشن جیتنا تو دور کی بات اب یہ کوئی پولنگ سٹیشن ہی جیت جائیں تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل تناول کے طوفانی دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ اورنوجوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ سجاد اکبر خان کا کہناتھاکہ میگا پروجیکٹ تو دور کی بات یہ لوگ ایک ڈسپنسری تک نہیں بناسکے۔ لوگ ان کی جھوٹی سیاست کو اب اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ اور آج ہی پورے خیبرپختونخواہ میں سب سے پسماندہ ترین حلقہ پی کے اڑتیس ہے جو دنیا کی تمام تر سہولیات سے محروم حلقہ ہے۔ بیروزگاری حد سے بڑھ چکی ہے۔ پینے کا پانی تک نہیں ہے۔ ان شاء اللہ اب ہم سب اس ظالمانہ اور روائتی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔


Comments

comments