یوم شہداء پولیس۔ عسکری حکام، سول سوسائٹی اوراسکول کے بچوں کی شرکت۔


ایبٹ آباد:4اگست یوم شہداء کے حوالے سے ہزارہ پولیس کی جانب سے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ آئی جی پی خالد مسعود تھے ان کے علاوہ مہمان میں کمانڈنٹ ایف ایف سنٹر ایبٹ آباد بریگیڈئیرمختیاراحمد ،کمشنر ہزارہ ڈویژن امجد علی، جنرل(ر) ایاز سلیم رانا، شہداء پولیس کی فیملیز ، علماء کرام ،تاجر برادری ،میڈیا ،دی مسلم سکول اینڈ کالج اور گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز سکول کی ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ سکول کی طالبات نے ملی نغمے اور شہداء پولیس ڈے کے حوالے سے تقریر کی۔

ABBOTTABAD: Aug04 – Station Commander Brigadier Mukhtiar, RPO Hazara & others Paying tribute during ceremony on the eve of Youam-E-Shuhada of Police in Abbottabad. APP Photo by Sultan Mehmood

تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرآئی جی پی خالد مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کا بہت اہم کردار رہا اور پولیس کے آئی جی سے لیکر کانسٹیبل تک کے افسران اور جوانوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس آئندہ بھی دہشتگردی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر تھی اور رہے گی۔ ہمارے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اورزندہ رہیں گے۔ شہداء کے والدین خراج تحسین کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے لخت جگر اس پاک دھرتی کی بقاء کیلئے قربان کیئے میں انہیں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

ABBOTTABAD: Aug04 – School Girls Presenting Tableau to pay tribute, during Annual ceremony of Youam-E-Shuhada of Police in Jalal Baba Auditorium. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

تقریب سے ڈی آئی جی ہزارہ محمد عالم شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے اس صوبہ میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہی ہیں اور پولیس فورس کی قربانیاں لازوال ہے شہداء پولیس ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے شہداء پولیس آج بھی زندہ ہے اور خیبرپختونخواہ پولیس کا حصہ ہے اور حصہ رہیں گے۔ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے دیگر جوانوں اور افسران کے بھی حوصلہ بلند ہوتے ہیں۔ شہداء کے خاندان والے اپنے آپکو تنہاء تصور مت کریں ہم سب ان کی فیملی کا حصہ ہے اور ان کی اس قربانی پر میں تمام خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے انکو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ خیبرپختونخواہ پولیس آئندہ بھی دہشتگردی اور جرائم کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار پیش ہوگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ABBOTTABAD: Aug04 – Police, Civil Officials & local people walking during Youam-E-Shuhada of Police in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

تقریب سے کمانڈنٹ ایف ایف سنٹر بریگیڈئیر مختیار احمد، کمشنر ہزارہ امجد علی ،جنرل (ر) ایاز سلیم رانا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہداء پولیس کو سلام عقیدت پیش کیا۔ شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جلال بابا آڈیٹوریم سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جو جناح چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ABBOTTABAD: Aug04 – Students of School walking with Flags during awareness walk on the eve of Youam-E-Shuhada of Police in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar
ABBOTTABAD: Aug04 – RPO Hazara along with Police & Civil Administration Officials Offering dua after walk on the eve of Youam-E-Shuhada of Police in Abbottabad. APP Photo by Sultan Mehmood

Comments

comments