کاکول کے نوجوانوں نے مشتاق غنی کوبھرپور شکست دینے کا اعلان کردیا۔


کاکول :نواں شہر کے بعدکاکول کے نوجوان بھی مشتاق غنی کیخلاف میدان میں آگئے۔ آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے شکست دینے کا اعلان۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کاکول میں ایک گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں یونین کونسل کاکول کے تمام علاقوں کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن خان جدون اور دیگرنے کہاکہ مشتاق غنی وزیر اور مشیر کے عہدوں پر فائز رہے۔ لیکن کاکول کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ کاکول کے بنیادی مسائل جوکہ باآسانی حل کئے جاسکتے تھے۔ لیکن مشتاق غنی کی عدم توجہ کے باعث جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔ کاکول کے لوگ آج بھی پانی خرید کر استعمال کررہے ہیں۔ کاکول کی خواتین سارا دن پانی کے نلکوں کے سامنے برتن اٹھائے کھڑی رہتی ہیں۔ کاکول میں بنیادی مرکز صحت سمیت دیگر بے تحاشا مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ نوجوانوں کا کہناتھاکہ مشتاق غنی کو کاکول سے بھرپور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاکول کے لوگ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آئندہ الیکشن کیلئے ایسے امیدوار کا چناؤ کیا جائے جوکاکول کے مسائل کو حل کرسکے۔


Comments

comments