دکھن تتریلہ کا محمدزمان کاکابجلی چوری کے بعد فراڈ کے الزام میں گرفتار۔


ایبٹ آباد:محکمہ مال کے کاغذات میں ردوبدل کرکے سرکاری فنڈز ہڑپ کرنے والا گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2007ء میںیونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکھن تتریلہ میں سڑک کی توسیع کے موقع پرمحمدزمان ولد حیات محمد سکنہ دکھن تتریلہ نے شاملات دیہہ اراضی خسرہ نمبر 107 میں جعلسازی کے ذریعہ تبدیل شدہ اندراج والے کاغذات کے ذریعے اپنی ہی ناجائز تعمیرات، تجاوزات کا نقصان ظاہر کرکے دھوکہ دہی سے محکمہ ورکس اینڈ سروسز ایبٹ آباد سے بذریعہ چیک نمبر A-229960 مبلغ 40950 روپے وصول کئے۔ اس کے علاوہ سال 2009ء میں محمد شبیر ولد محمد رمضان ویدگر لوگوں کی درخواست پر کمشنر ہزارہ کے حکم پر تحقیقات کے بعد کاغذات مال میں ملزم کی مذکورہ جعلسازی والے اندراج کو ختم کرتے ہوئے اصل اور درست اندراج اور ریکارڈ محکمہ مال بحال کیاگیا۔ ملزم محمد زمان نے کاغذات مال میں اپنی جعلسازی، دھوکہ بازی والے اندراج کو بچانے کی خاطر مقدمہ بازی کا بھی سہارا لینا چاہا۔ جس میں ملزم کو ناکامی ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد نے مورخہ 18اکتوبر2010ء کے حکم میں کاغذات مال میں ملزم کے جعلی ردوبدل کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کاغذات مال ک درستگی کے لئے محمد شبیرکے اقدام کو درست قرار دیا اور ملزم کی اپیل خارج کردی۔ گاؤں دکھن تتریلہ کے رہائشی محمد شبیر ولد محمد رمضان کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد کواس جعلسازی پر کارروائی کیلئے درخواست دی گئی۔ جس پر ڈی پی او نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس کی تحقیقات میں ملزم محمد زمان کیخلاف دھوکہ دہی ثابت ہونے پر تھانہ کینٹ میں ملزم کیخلاف علت نمبر205 پاکستان پینل کوڈکی دفعات 419,420,468اور 471 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ایس ڈی او پیسکونے بجلی چوری کی خفیہ اطلاع پر گاؤں دکھن تتریلا میں محمد زمان ولد حیات محمد کے گھر پر چھاپہ بھی ماراتھا۔ جہاں محمد زمان نامی شخص نے بجلی کی خودساختہ ایل ٹی لائن اپنے گھرتک بچھارکھی تھی اور بجلی کے پول سے ڈائریکٹ کنکشن لیکر بجلی استعمال کررہاتھا۔ جبکہ ملزم چوری شدہ بجلی سے گھر میں متعدد ہیٹر اور پانی گرم کرنے کے راڈز بھی استعمال کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہاتھا۔ ایس ڈی او پیسکو نے کارروائی کے دوران محمد زمان کے گھر سے ہیٹر اور راڈز وغیرہ بھی قبضے میں لئے۔ ایس ڈی او پیسکو کی رپورٹ پر تھانہ ڈونگاگلی میں ملزم محمد زمان کیخلاف علت نمبر43، بجرم 462i کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم محمد زمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایاگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمد زمان نے ان کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے محمد زمان کو تھری ایم پی او کے تحت علاقہ بدر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments