زبیر ایوب اور خرم شہزاد نے فیڈرل یونین کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔


لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات۔ ایبٹ آباد کے معروف صحافیوں زبیر ایوب اورخرم شہزاد جدون کواہم مرکزی عہدے مل گئے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سال 2018-20ء کے لئے انتخابات لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں پاکستان کے چاروں صوبوں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے صحافیوں نے حصہ لیا۔ الیکشن کے دوران جوڑ توڑ عروج پر رہا۔ جبکہ پولنگ کا عمل انتہائی پرامن ماحول میں مکمل کیاگیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا۔

جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جی ایم جمالی مرکزی صدراور رانا محمد عظیم کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی انتخابات میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی و ایکسپریس نیوز کے رپورٹر زبیر ایوب کو مرکزی نائب صدر جبکہ روزنامہ اخبارایبٹ آباد کے ایڈیٹرو سینئر صحافی خرم شہزاد جدون کو مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں زبیر ایوب اور خرم شہزاد جدون کو کامیابی ملی ہے۔ جو کہ نہ صرف ہزارہ بلکہ پورے خیبرپختونخواہ کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔


Comments

comments