ذوالفقار علی جدون آئی ایس ایف خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب صدربن گئے۔


ایبٹ آباد:ذوالفقار علی جدون کو آئی ایس ایف خیبرپختونخواہ کا سینئر نائب صدربنادیاگیا۔ ذرائع کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر شاہد خٹک اور جنرل سیکرٹری سجیل برقی نے آئی ایس ایف ایبٹ آباد کے رہنماء ذوالفقار علی جدون کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ کا صوبائی نائب صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران ذوالفقار علی جدون کا کہنا تھا کہ میں اپنی صوبائی قائدین شاہد خٹک، سجیل برقی، مینا خان، ڈاکٹر شفقت اوردیگرتمام کا انتہائی شکرگزار ہو کہ جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا انشاء اللہ میں پہلے سے بڑھ کر پارٹی کے لیے کام کرو گا۔ اور اس کے ساتھ انہوں نے ایبٹ آباد کی ٹیم جس میں عارف ستار، میر نجم یوسف،حاجی تیمور خالداور مہر علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ میرے بازو بن کر اور ایک ٹیم بن کر میرے ساتھ چلے۔


Comments

comments