ہمارا فیس بک پیج

ٹک ٹاک پر ایبٹ آباد پولیس کے چرچے۔پولیس کے جوان ٹک ٹاک بنانے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹک ٹاک پر ایبٹ آباد پولیس کے چرچے نوجوان پورا پورا دن پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے لگے سرکاری کرسی گاڑیاں اور اسلحہ کی نمائش بھی کی جانے لگی ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد پولیس کے نوجوانوں نے ٹک ٹاک دھوم مچا دی ایبٹ آباد پولیس کینوجوان اب ڈیوٹی بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر کرنے لگے ڈیوٹی ٹائم پر سرکاری گاڑی سے ویڈیو بنا رہا ہے کوئی سرکاری دفتر میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنا رہا ہے اور تو اور سرکاری اسلحہ کی نمائش بھی ٹک ٹاک کی جانے لگی اس کے ساتھ ساتھ پولیس وردی بھی اپنے جگری دوستوں کو دی جاتی ہے جس کو پہن کر پولیس نوجوانوں کے دوست بھی ٹک ٹاک بنا رہے ہیں پولیس اہلکاروں کا ٹک ٹاک پر مصروف ہونے سے شہر میں چوروں ڈاکووں اور کار لفٹروں کا راج ہے شہر سے آئے روز موٹر سائیکلوں سمیت گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں یہ ہی نہیں گزشتہ 2 ماہ کے اندر درجنوں گاڑیاں غائب، شاہراہ ریشم تھانہ میرپور کے ناک کے نیچے میڈیکل سٹور سمیت دیگر علاقوں درجنوں چوری و راہزنی کی وارتوں کا پولیس سراغ لگانے میں یکسر ناکام ہو گئی پولیس کیاعلی افسران دعوئے تو کرتے ہیں مگر ان دعووں پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا اور عملی طور پر پولیس کی کارکردگی صفر ہے جبکہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!