معمولی تلخ کلامی پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو تشدد کرکے گولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ بگنوتر کی حدود گل ڈھوک صدرہ کے مقام پر معمولی تلخ کلامی پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو گولیاں مار کر قتل کرکے نعش گھر کے قریب ویرانے میں پھینک دی گئی ملزمان ارتکابِ جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود دھمتوڑ صدرہ سلیئکے رہائشیوں شفیق،صدیق،چن زیب،سیلم کی فیضان ولد ساجد کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر شفیق,صدیق،سلیم اور چن زیب نے تیس بور پسٹل کے ساتھ فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں فیضان ولد ساجد موقع پر ہی دم توڑ گیا اور چاروں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بگنوتر علی خان موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو پورسماٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بگنوتر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی رائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کی ہلاکت گولیاں اور پتھر لگنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری ذوالفقارعباسی یونین کونسل کٹھوال کے صدر حاجی محمد مسکین، سینئر نائب صدر عبدالرحمن کی قیادت میں مبارکباد کیلئے آنیوالے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ جبکہ دوسری تصویر میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!