درندہ نماہوس کے پجاری نے رمضان المبارک کے دوران بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد پتھروں کے وارسے قتل کردیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)درندہ نماہوس کے پجاری نے رمضان المبارک کے دوران بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد پتھروں کے وارسے قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ظالم شخص کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ اوگی کی حدود بیلہ بیربٹ میں بکریاں چرانے جنگل جانے والی بارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی ذیادتی کے بعد پتھروں اور ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا گیا،پولیس کی بروقت کاروائی نامزد ملزم سمیع اللہ ولد جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ عرفان خان طارق نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اوگی کا دورہ کیا۔مقتولہ بچی کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔انھیں قانون کے تمام تقاضے میرٹ پر پورے کرتے ہوئے قاتل کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کراوئی۔
مقتولہ کے چچا نے تھانہ اوگی میں اپنی 12/13 سالہ بھتیجی مسمات (ب) کے قتل کی رپورٹ کرائی کہ اسکی بھتیجی آج صبح مال مویشی چرانے کی عرض سے جنگل کی طرف گئی جو کہ واپس گھر نہ آئی۔ پتہ براری کرنے کر معلوم ہوا کہ مسمی سمیع اللہ ولد جہانزیب نے بھتیجی کو پھتر اور ڈنڈوں سے مار کر قتل کردیا ہے۔

واقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مانسہرہ میں نئے تعینات ہونے والے ضلعی پولیس سربراہ عرفان خان طارق نے تھانہ اوگی کو ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کیاحکامات جاری کئے۔

احکامات پر علمدرآمد کرتے ہوئے تھانہ اوگی پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!