ایبٹ آبادکرونا وائرس کے مرض میں مبتلاء 1270مریض مکمل طور پر صحت یاب۔

ایبٹ آباد:ضلع ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے مرض میں مبتلاء 1270مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں صرف 68مریضوں میں ابھی کرونا وائرس پایا جا رہا ہے اور وبائی اور موذی مرض سے اب تک 82افراد شہید ہو چکے ہیں جو کہ ہزارہ ڈویژن میں سب سے زیادہ تعداد ہے ضلع بھر میں اب تک1420افراد اس وائرس میں مبتلاء ہوئے جن میں سے 1270مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اب تک 6831مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے5150مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ 1420افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق82افراد اس موزی وائرس سے شہید ہو چکے ہیں غیر سرکاری ذرائع کے مطابق 150سے پچاس افراد سے وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعدادپانچ ہزار سے بھی زائد ہے جن میں سے90فیصد سے زائد لوگ مکمل طو رپر صحت یاب ہو گئے ہیں اور درجنوں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو کرونا وائرس کا پتہ بھی نہیں چلا اور وہ اس مرض میں مبتلاء ہو کر ٹھیک ہو گئے ہیں تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے اس مرض کے بڑھنے کا شدید خطرہ ہے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچ گئے ہیں جو ایس او پیز کا بالکل خیال نہیں کر رہے ہیں اسی طرح ایبٹ آباد کے اپنے مقامی افراد نے بھی ایس او پیز پر عمل درا امد کرنا چھوڑ دیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!