ایبٹ آبادساس سسر جیٹھانی نے مل کر بیس سالہ بہوکوقتل کردیا۔ تینوں گرفتار۔

ایبٹ آباد (اسپیشل رپورٹر)تھانہ مانگل کی حدود گلی ھزیرا میں ساس سسر جیٹھانی نے مل کر 20 سالہ بہو فاریہ کو تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا بعد میں نعش پہ فائر کر کے خودکشی کا ڈرامہ بنانے کی کوشش کی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

ذارئع کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود گلی ھزیرا میں گھریلو تنازہ پہ ساس سسر نے جیٹھانی کے ساتھ مل کے 20 سالہ فاریہ خرم زوجہ نقاش کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نرگس زوجہ عبدر رشید جیٹھانی کنزہ زوجہ وقاص اور سسر عبدررشید والد علی اصغر کے خلاف 302 کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مقتولہ کی 3 سال قبل نقاش سے شادی ہوئی تھی جو نجی بنک ملازم ھے مقتولہ کا اکثر ساس اور جیٹھانی کے ساتھ جھگڑا لگا رہتا تھا۔ذارئع کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے قتل کیا گیا جس کے بعد گولی مار کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی بھی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!