بیس سالہ شاہزیب کو اغواء کے بعد قتل کرکے لاش گڑھے میں دفنا دی گئی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)سرائے صالح کی حدود گاندھیاں سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان شاہ زیب کی لاش برآمد نوجوان کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر کے نعش جنگل میں دفنا دی۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ے کہ سرائع صالح گاندھیاں کے رہائشی بیس سالہ نوجوان شاہ زیب گزشتہ دو دن سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج کرائی گی تھی گزشتہ روز مقتول کی لاش ویران جنگل سے ملی ہے جس کو گڑھے میں دفنا دیا گیا اور مقتول کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کو چھپانے کی کوش کی گئی ہے اہل علاقہ نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا پھینک دی۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب تنولی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گے اور لاش کی شناخت ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اہل خانہ اور علاقہ مکین بے رحمانہ قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!