ڈی ایچ کیوہسپتال ایبٹ آباد کے اٹھائیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ گھروں میں قرنطینہ کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)ایبٹ آباد شہر کروناوائرس کے نشانے پرڈی ایچ کیو ہسپتال کے سٹاف کے 28 افرادمیں کروناوائرس کی تشخیص۔تمام متاثرہ افراد کوگھروں میں قرنطینہ کردیاگیا۔ٹیسٹ رپورٹیں مثبت آگئیں۔ایک ڈاکٹرسمیت ستائیس اہلکاروں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کوبتایا کہ ایبٹ آباد شہر میں کروناوائرس نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔آئے روز اموات اورمتاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چھ  ڈاکٹروں اور اہلکاروں میں کروناواہرس کی تشخیص ہوئی ہے۔جنکی رپورٹیں پازیٹو آگئی ہیں۔متاثرہ افرادکو محکمہ صحت نے گھروں میں ہی قرنطینہ کرکے انکے گھریلوافراد کے بھی خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہرمیں کروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے انتظامیہ مکمل طور پربے بس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!