تین بچوں کے باپ کی چھت سے لٹکتی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد:قتل یا خود کشی تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ املوک کے رہائشی تین بچوں کے باب نے گھریلوں ناچاقی پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود بانڈا املوک شملہ ہل کے رہائشی اٹھائیس سالہ یاسر عرفات ولد شمعریز جو تین بچوں کا باپ تھا جس کی اپنے گھر والوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ نواز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور پھندے سے لٹکی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔واضح رہے گھر والوں کے مطابق یاسر کا زہنی توازن ٹھیک نہیں تھا سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفتیش کے بعد ہی اصلی حقائق سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments