نوروز کے دوران ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناوائرس کے 29مریض داخل۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس کی دوسری بڑی لہر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نو دن میں 29 کرونا وائرس کے مریض داخل۔زرائع کے مطابق پاکستان اور خصوصا ہزارہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اکتوبر کے مہینے میں 78 اور پچھلے 9 دن میں 29 مریض داخل کئے گئے ۔ایسی حوالے سے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا۔رش والے مقامات کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے کے خدشے کو مسترد نہیں کیاجا سکتا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپر عمل کریں اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیسز سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی،  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے بتایا کہ اس کے انتہائی محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے، یہ تعداد موجودہ مصدقہ کیسز کی تعداد سے بیس گنا زیادہ ہے، اب تک  پوری دنیا میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ10 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی آپریشنز کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں کی طرح کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے موجودہ انتہائی محتاط اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا کی آبادی کا تقریبا 10 فیصد اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروویسر احسن اورنگزیب نے بتایا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 656 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں 270 میں کرونا پازیٹو تھا جن میں سے 168 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں گزشتہ 9 دن کے دوران 29 نئے مریض آئے ہیں دو مہینوں میں ہمارے پاس 107 کرونا وائرس کے مریض آئے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں میں اب تک کورونا کے باعث 98مریض جاں بحق ہو چکے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ صرف احتیاط ہے میں آپ کو چند احتیاطی تدابیر بتاتا ہوں آپ نے ان پر عمل کرنا ہے لوگوں سے نہ ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن کے ساتھ کم از کم 20 سیکنڈز تک دھویں بغیر دھلے ہاتھوں سے آنکھوں، ناک یا منہ کو نہ چھوئیں کھانستے وقت اپنے منہ کو ٹشو پییر یا کہنی سے ڈھانپ لیں استعمال شدہ ٹشو کو ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں ہجوم میں جانیکی بجائے گھروں میں رہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے حالات میں اگر آپ کو کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری ہو تو فورن ہسپتال آئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!