سابق صوبائی وزیر حاجی ابرارحسین عرف بالا نے بھائی اوربھتیجے کے ہمراہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

مانسہرہ: غازیکوٹ 39سالہ نوجوان قتل۔سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔عوام نے قتل کے خلاف احتجاجا شاہراہ ریشم بلاک کر دی۔پولیس نے ابرار حسین کے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا۔باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غازیکوٹ میں 39سالہ ذیشان عارف ولد محمد عارف ساکنہ غازیکوٹ کورئیل اسٹیٹ پراپرٹی کے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔اورقاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔

تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقتول کے بھائی رحمان عارف کی رپورٹ پرسابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین ولدپیر محمد ساکنہ گجراں پڑھنہ۔اس کے گنراعجازاور بابر کے خلاف زیردفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔رحمان عارف ولد عارف ساکنہ غازیکوٹ نے رپورٹ درج کرواتے ھوئے کہا کہ میں اپنے شوروم سوزوکی قراقرم میں موجود تھا۔کہ ملک سمیر ولد اورنگزیب کے رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کے دفتر میں ملک سمیر کے والد اورنگزیب ملک۔دلاور ولد غلام اکبر ساکنہ چکیاء اور برادرم ذیشان اشرف ایک طرف سے جرگے میں تھے۔ابرار عرف بالا ولد پیر محمد ساکنہ گجراں پڑھنہ اسکے گنربابر۔اعجاز ولد نامعلوم اور حاجی طاہر ولد خامیم ساکنہ اوگی دوسری طرف سے موجودتھے۔

زمین کے تنازعہ پر جرگہ جاری تھا۔سمیر اور ابرار کے درمیان بات ھورہی تھی۔برادرم ذیشان عارف نے کہا کہ ھڑیالہ والی زمین کا معاملہ بھی حل کروادو۔اس بات پر ابرار بالا نے فائرنگ کردی۔اور اس کے بعد کراچی نمبر کی پراڈو گاڑی میں اپنے گنروں کے ہمراہ ایبٹ آباد کی طرف فرار ھوگیا۔مقتول کے بھائی کی طرف سے رپورٹ کے بعد پولیس نے ابرار بالا سمیت دیگر کی گرفتاری کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ھے۔

مانسہرہ میں ابرار بالا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ابرار بالا کے بھائی فریدون اور اس کے بھتیجے کو گرفتار کر کے گھر میں کھڑی پراڈو گاڑی بھی قبضہ میں کر لی ھے۔کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں نعش پوسٹمارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردی گئی۔ذیشان عارف کے قتل کی خبر سنتے ھی غازیکوٹ کے عوام مشتعل ھوگئے۔اور احتجاجا مٹاں والی زیارت کے قریب شاہراہ ریشم کو بلاک کردیا۔یونین کونسل غازیکوٹ سے سابق تحصیل کونسل کے امیدوار ملک ارشد نے عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کیا۔اور فوری طور پر شاہراہ ریشم کو آزاد کرادیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!