عیدالاضحی کے موقع پر مانسہرہ میں لیڈی ڈاکٹرسمیت 34افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔

مانسہرہ: عیدالاضحی پر بھی ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار نہ رک سکے۔ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت 34افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 539تک پہنچ گئی۔434افرادنے کورونا وائرس کوشکست دے دی۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق عیدالاضخی کے موقع پربھی ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کے وار نہیں رک سکے۔27سالہ لیڈی ڈاکٹر عائشہ زائد سمیت 34افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جس سے ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 539تک پہنچ گئی ھے۔جبکہ گیارہ افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت ھوئے ھیں۔ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھونے والوں کی تعداد 434تک پہنچ گئی ھے۔

ضلع مانسہرہ میں 2969 افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ھیں۔جن میں سے 2273 افراد کے ٹیسٹ کلیئر آئے ھیں۔جبکہ 539افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔جن میں سے 434افراد کورونا وائرس کوشکست دیکر صحت یاب ھوچکے ھیں۔کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی موجودہ تعداد68ھے۔جبکہ 155افراد کی رپورٹ آناباقی ھے۔جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافے کے باوجود بھی عوام تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ایس او پیزز پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔عید الاضحی کے دوران بھی عوام کی طرف سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھاگیا۔رشتہ داروں سے میل ملاپ کے ساتھ قربانی کے موقع پر بھی ایس او پیزز پر عمل درآمد نظر نہیں آیا۔جبکہ مال مویشی منڈیوں میں بھی ایس او پیزز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!