عمرہ کی ادائیگی کے بعدواپس آنیوالادوکاندار بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار۔

ہری پور:پچاس سالہ دکاندار پر بارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ملزم پندرہ دن قبل ہی عمرہ کی ادائیگی سے واپس گھر آیا تھا اس ضمن میں پو لیس زرائع نے بتا یا ہے کہ نواحی علاقہ چنگی بانڈی کے رہائشی منیر حسین نے رپورٹ درج کرائی کہ میری بارہ سالہ بیٹی رباب فاطمہ قریبی دکان سے سودا سلف لینے گی تو دکاندار تصدق شاہ ولد رحمان شاہ نے دکان کے اندر موجود شوکیس کے پیچھے میری بیٹی کے ساتھ غلط کام کیا ہے بیٹی نے مجھے بتایا ہے کہ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ اس طرح غلط کام کر چکا ہے بیٹی کو ڈرایا کہ اگر کسی کو بتایا تو چھری کے ساتھ زبح کر دوں گا بیٹی کو میڈیکل کروانے کے بعد تصدق شاہ پر زنا کی دعویداری عائد کرتا ہوں۔

جس پر پولیس نے والد کی رپورٹ پر ملزم دکاندار کے خلاف زیر دفعہ376کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے ادھر زرائع نے تصدیق کی ہے ملزم ابھی حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی سے گھر واپس آیا ہے دونوں خاندانوں کی زاتی چپقلش کے باعث ایک دوسرے پر مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد سچ جھوٹ واضح ہو جائے گا رابطہ کرنے پر ڈیوٹی پر مامور افسر محمد صدیق نے بتایا ہے کہ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گیں پولیس شہریوں کو انصاف فراہمی کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گیں میرٹ پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

Facebook Comments