دہمتوڑمیں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے سترسالہ بزرگ کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد: نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے سترسالہ بزرگ کو قتل کردیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں تھانہ نواں شہر کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گاؤں سنگودی گڑھی، دہمتوڑ کے رہائشی سترسالہ بزرگ سلیمان خان سواتی ولد شاہزمان خان سواتی رات نوبجے اپنے پڑوسی بنارس ولد عبدالطیف کے گھر جا رہے تھے کہ رات نوبجے گھات لگاکر بیٹھے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں سلیمان کو کئی گولیاں لگیں اور وہ شدیدزخمی ہوگئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سلیمان بابا کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ نواں شہر میں مقتول کے بیٹیخان گل خان کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف علت نمبر: 363 زیر دفعہ 302 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کا شعبہ تفتیش ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!