ایبٹ آباد:تیزرفتارسوزوکی کی ٹکر سے سترسالہ خاتون جاں بحق۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں تیز رفتار سوزوکی ڈرائیور نے 70 سالہ خاتون کو کچل دیا۔خاتون جاں بحق۔ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو چوکی کے ملازم اشفاق نے گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے تھنہ کی رہائشی خاتون امبریزہ بی بی بیوہ مظفر خان عمر 70 سال موقع پر جاں بحق ہوگئی جس کو مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔جبکہ ڈی ایچ کیو چوکی کے پولیس ملازم اشفاق نے ڈرائیور قاسم کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!