کامرس کالج ایبٹ آبادکے نوے فیصد طلباء و طالبات ایم کام کے امتحان میں فیل۔

ایبٹ آباد: پرنسپل سمیت انتظامی افسران کی نااہلی۔ کامرس کالج ایبٹ آبادکے نوے فیصد طلباء و طالبات ایم کام کے امتحان میں فیل ہوگئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ایم کام کے سالانہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔ جس میں گورنمنٹ کامرس کالج ایبٹ آباد کے دو سوسے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق ایم کام کے سالانہ نتائج کے مطابق کامرس کالج ایبٹ آباد کے نوے فیصد سے زائد طلبا ء وطالبات فیل ہوگئے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ پرنسپل سمیت انتظامی افسران کی کمزور گرفت، کلاسوں میں موبائل فون کا آزادانہ استعمال ہے۔ طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کی بجائے سیروتفریح میں مصروف رہتے ہیں۔ کلاسوں میں گپ شپ کرکے وقت ضائع کیا جاتاہے۔ کالج میں تعلیمی ماحول نہ ہونے اورچیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے ایم کام کے نتائج میں نوے فیصد سے زائد طلباء و طالبات فیل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!