ہمارا فیس بک پیج

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے 962 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے۔

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے 962 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 152 رہ گئی، ضلع میں کل کرونا وائرس سے متاثر 1169 مریض رپورٹ ہوئے جن کو مختلف ہسپتالوں اور کارن ٹون سنٹرز میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی گئی، ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کل 1169 مریض کورونا وائرس سے متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے جن کو ضلع کے بڑے ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور عوام کے تعاون سے ایبٹ آباد کو جلد کورونا وائرس سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!