نتھیاگلی میں سیروتفریح کے دوران پندرہ سالہ نوجوان سے گاڑی بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری۔ پانچ بہن بھائی شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)والدین کی غفلت اپنے چار بہن بھائیوں کے ہمراہ نتھیاگلی سیر کی غرض سے جانے والے پندرہ سالہ نوجوان سے موٹر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری پانچ بہن بھائی شدید زخمی زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد کا رہائشی پندرہ سالہ کمسن ڈرائیور سیف اللہ اپنے چار بہن بھائیوں چودہ سالہ آمنہ پندرہ سالہ آمنہ، 12سالہ لائبہ اور 21 سالہ بسمہ سیر کی غرض سے نتھیاگلی جا رہے تھے اسی دوران سیاحتی مقام ہرنو کے قریب گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچوں بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہچ گئی جہاں تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم بعدازاں ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم نے گاڑی گہری کھائی سے نکال کر مالکان کے حوالے کر دی واضع رہے کہ ایک طرف ایبٹ آباد ٹریفک پولیس آئے روز کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کر کے عوام کی جان و مال کا تحفظ کر رہی ہے وہی دوسری جانب والدین کی جانب سے اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے بجائے انہیں گاڑیوں کی چابیا فراہم کر کے اپنے آپ کو آزمائش میں ڈال دیتے ہیں ہم روزنامہ جیوہزارہ کے پلیٹ فارم سے والدین سے اپیل کرتے ہے کہ خداراہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے روک کر اپنے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!