خانپور ڈیم میں نہاتے ہوئے پچیس سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔ لاش نکال لی گئی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)خانپور میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو کا کامیاب آپریشن۔خانپور ڈیم میں 22 سالہ احمد جلیل سکنہ اسلام آباد نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو ریکور کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔نوجوان اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیم میں نہا رہا تھا کہ ایک بھائی پانی میں ڈوبنے لگا، جس کو بچانے کیلئے احمد جلیل اور اس کے بھائی نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔مقامی افراد نے دو بھائیوں کو زندہ بچا لیا گیا مگر بدقسمتی سے احمد جلیل ڈوب کے جانبحق ہوگیا جس کو ریسکیو 1122 خانپور کی غوطہ خور ٹیم نے جانبحق نوجوان کی لاش ریکور کر کے ورثا کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!