زمین کی فروخت کا جھانسہ دے کر گیارہ لاکھ ہتھیانے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج۔ ایک گرفتار۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) زمین کاجانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی سے شہری سے 11 لاکھ کی رقم ہتھیانے پر 4 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، 1 گرفتار، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئیے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔

تھانہ سٹی مانسہرہ میں محمد ضیاء ولد محمد بشیر سکنہ جرید بالاکوٹ نے تحریری درخواست برخلاف شاہ سہیل ولد شاہ فریدون سکنہ کھیتاں دا گلہ دی کہ اس کے اور شاہ سہیل کے درمیان 2 کنال زمین کا 25 لاکھ میں سودا طے ہوا تھا۔جس سے شاہ سہیل کو ایڈوانس کے طور پر 10 لاکھ کی رقم موقع پر ادا کر دی تھی۔لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی مسمی شاہ سہیل نے انتقال دیا اور نہ ہی زمین دی۔
اسی دوران بلال ولد لعل خان سکنہ چنء، شہریار عرف شیری ولد نواز سکنہ حال ٹاؤن شپ، قریشی ولد نامعلوم سکنہ جبوڑی میرے پاس آئے اور کہا کہ شاہ سہیل سے تمہارے پیسے ہم نکلوا کر دیں گے اس پر جو خرچہ ہوا وہ اپ ہمیں دے دینا۔

مذکورہ بالا افراد نے مجھے کہا کہ اپ ہمیں 1 لاکھ روپیہ مزیر دیں ہم آپکو GLI گاڑی دیتے ہیں۔لیکن تاحال نہ گاڑی دی اور نہ ہی رقم واپس کررہے ہیں۔اور اب پیسے مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں
مدعی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت نمبر 1295 زیر دفعہ 419/420/506/34PPC کیدرج کرلیا گیا۔واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کئے جس کے نتیجے میں مذکورہ بالا ملزمان میں سے ملزم بلال ولد لعل خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں گرفتار شدہ ملزم بلال ولد لعل خان کے خلاف تھانہ سٹی میں انورزیب ولدخان محمدسکنہ ٹھاکرہ کی مدعیت میں جعلی چیک دینے اور 33 لاکھ کا فراڈ کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!