ڈی پی او کے حکم پر غریب شخص کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج۔ جمشید گرفتار مہربان فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا غریب شخص کی درخواست پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری نوٹس۔کھوکھر میرا غریب شخص کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم گرفتار۔ نواں شہر سے تعلق رکھنے والے اصغر علی نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو درخواست دی کہ میری کھوکھر میرا کے قریب 2 کنال جگہ ہے جو ہم نے 2007 میں ایک خاتون سے خریدی تھی۔جس کا انتقال بھی میرے نام پر ہے،لیکن میں جب بھی اپنی جگہ پر جاتا ہوں تو وہاں پر دو قبضہ مافیا جو متعدد غریب لوگوں کی جگہ پر قبضہ کر چکے ہیں اور مجھے بھی مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور جبکہ بلیک میلنگ کے طور پر دوسری جگہ کی لالچ دیتے ہیں کہ آپ اس جگہ کو چھوڑ دیں آپ کو کوئی اور جگہ بدلے میں دے دیتے ہیں اور کھبی کہتے ہیں کہ تھوڑے سے پیسے لو اور یہ جگہ ہمارے حوالے کردو۔

جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے فوری نوٹس لے کر ڈی ایس پی حویلیاں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں حویلیاں پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 386/447/506/34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ایک ملزم جمشید گرفتار جبکہ مہربان کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!