یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کینٹونمنٹ (سی بی) سکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کینٹونمنٹ (سی بی) سکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اساتذہ اور طلباء و طلبات نے جذباتی تقاریر کیں اور شہداء اور انکی فیملیز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہمارے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوا اور ہمیشہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑھی بچیوں کی جانب سے خاص طور پر ٹینکوں کے قبرستان چونڈہ کا ذکر کیا گیا بچوں نے اپنے پیش کردہ خاکوں میں پیش کیا کہ کس طرح ہمارے غازیوں اور شہدا نے جس بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کئے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ادیبوں، شاعروں، موسیقاروں، عوام خاص کر خواتین نے جس جذبے سے افواج کا ساتھ دیا وہ قابل ستائش ہے۔ سکول کے پرنسپل سیمرہ ناز قریشی نے 1965 کی جنگ پر طلباء طالبات کو اگائی دی۔اور کہا کہ اگر شہدا کی سنہری حروف میں لکھنے کے قابل داستانیں سننی ہوں تو اس وقت موجود افراد سے سنیں۔ چونکہ اب اس واقعے کو اٹھاون برس ہو گئے ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔ ہماری ایئر فورس نے پٹھانکوٹ اور ہلواڑہ کی جس طرح اینٹ سے اینٹ بجائی۔ دشمن کے جیٹ طیاروں کو اڑنے سے قبل تباہ کیا اور ایک منٹ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے پانچ طیارے گرا کر پاکستان ایئر فورس کی ہیبت دشمن کے دلوں میں بٹھا دی اور وہ ہوائی حملے کرنے کے قابل نہ رہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر معین ارشد اور چیف ایگزیکٹو افیسر رابنواز کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اور افواج پاکستان دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہے۔ اب بھی قوم کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کی اسی قدر ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ستمبر 1965 کی جنگ میں کیا گیا۔ وقت آ گیا ہے کہ ففتھ کالمنسٹ اور ففتھ جنریشن وار کے کرداروں سے قوم کے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تھنکنگ ایجوکیشن دی جائے اور ذہن سازی کی جائے تاکہ وہ ان کے ناپاک عزائم سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!